مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں شدید بارش نے تباہی مچا دی جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 269 ہوگئی ہے۔ شدید بارشوں کی وجہ سے ریاست کے مختلف علاقوں میں معمولات زندگی معطل ہو کر رہ گئے۔ ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ بارش کا پانی کھڑا رہنے سے لوگ کئی مقامات پر پھنسے ہوئے ہیں۔ بارشوں کے باعث ٹریفک کا نظام بھی درہم ہو گیا ہے۔ شدید بارشوں کے باعث چنائے کا بین الاقوامی ایئر پورٹ مزید کئی دن تک بند رہنے کا امکان ہے، گزشتہ ایک ماہ سے تامل ناڈو میں جاری بارشوں میں اب تک 269افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔
![بھارتی ریاست تامل ناڈو میں شدید بارشوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 269 ہو گئی بھارتی ریاست تامل ناڈو میں شدید بارشوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 269 ہو گئی](https://media.mehrnews.com/d/2015/12/03/3/1928730.jpg?ts=1486462047399)
بھارتی ریاست تامل ناڈو میں شدید بارش نے تباہی مچا دی جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 269 ہوگئی ہے۔
News ID 1860040
آپ کا تبصرہ